دنیا کی اکثر زبانوں میں قرآنِ مجید کے مختلف تراجم ہو چکے ہیں اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ زبان و بیان کی عہد بہ عہد تبدیلی کا تقاضا ہے کہ ہر دور اور عصر میں نیا ترجمہ سامنے آئے اور عقل و فہم اور فکر و نظر کا دروازہ کھٹکھٹائے اور شعور انسانی کو بیدار کرے۔
الحمد للہ میری یہ دیرینہ خواہش پایۂ تکمیل تک پہنچ رہی ہے اور قرآن مجید و فرقان حمید کا سادہ آسان اور عام فہم زبان میں ترجمہ حاضر خدمت ہے۔ قارئین کرام فیصلہ کریں گے کہ میری سعی کتنی مقبول ہے۔
سید تلمیذ حسنین رضوی